منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

یوم آزادی پر ملک بھر میں 28 ارب روپے کی اقتصادی سرگرمیاں

datetime 15  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں یوم آزادی کے موقع پر مجموعی طور پر 28 ارب روپے سے زائد کی اضافی اقتصادی سرگرمیاں ہوئی ہیں جس سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھاری ریونیو حاصل ہوگا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ملک کے یوم آزادی کے موقع پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران اقتصادی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران سب سے زیادہ اقتصادی سرگرمیاں ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقتصادی سرگرمیوں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں بھاری ریونیو حاصل ہوگا کیونکہ جتنی بھی خریدو فروخت ہوئی ہے وہ قابل ٹیکس ہے، اسی طرح یوم آزادی کے موقع پر گزشتہ 3 روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور اس مد میں بھی ایف بی آر کو خاطر خواہ سیلز ٹیکس ملے گا جبکہ یوم آزادی کے موقع پر تفریحی مقامات پر بھی بے پناہ رش رہا ہے اور ہوٹل و ریسٹورنٹس کا کاروبار بھی عروج پر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی اضافی اقتصادی سرگرمیوں کے ریونیو پر اثرات آئندہ چند روز میں سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…