دبئی (نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی معیشت کا آٹھواں معاشی جائزہ مکمل کر لیا ہے جس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے دوران معاشی اہداف حاصل کرنے میں کافی حد تک کامیابی رہی۔ پاکستان کو روزگار میں اضافے اور سرمایہ کاری کے لئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ضروت ہے۔ پاکستان نے مالیاتی خسارہ اور گردشی قرضوں کو کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دبئی میں بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ مہنگائی کی شرح بارہ سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کو بڑھانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔