جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیکسٹائل شعبے میں سرمایہ کاری تیزی سے کم ہورہی ہے

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی اہم ترین برآمدی صنعت ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری تیزی سے کم ہورہی ہے مقامی صنعت کو توانائی کے بحران، بلند پیداواری لاگت اور بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سخت مسابقت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے متوازن، جدید بنانے اور پرانی مشینری کی جگہ جدید مشینری لگانے کا رجحان بھی کم ہورہا ہے۔اس کے برعکس ملک میں توانائی کے بحران کی وجہ سے پاور جنریٹنگ مشینری جبکہ موبائل فون کی طلب میں اضافے کی وجہ سے موبائل فون کی درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مالی سال 2014-15کے دوران درآمدات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مشینری کی درآمد مالی سال 2013-14کے مقابلے میں 26فیصد تک کم رہی۔ مالی سال 2013-14کے دوران 61ارب 57کروڑ روپے کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی تھی جبکہ مالی سال 2014-15کے دوران 45ارب 50کروڑ روپے کی مشینری درآمد کی گئی ہے۔
اسی عرصے میں پاور جنریٹنگ مشینری کی درآمد میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 2014-15کے دوران 139ارب روپے کے جنرینٹرز درآمد کیے گئے ہیں مالی سال 2013-14 کے دوران 112ارب روپے کے جنریٹرز درآمد کیے گئے تھے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کا بڑا حصہ موبائل فون کی درآمد پر خرچ ہورہا ہے جس کی درآمدات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے مالی سال 2013-14 کے دوران 63ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے جبکہ مالی سال 2014-15کے دوران 73ارب روپے زائد کے موبائل فونز درآمد کیے گئے ہیں۔ زراعت کے شعبے کے لیے مشینری کی درآمد میں ایک سال کے دوران 43فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم زرعی مشینری کی درآمد 10ارب روپے تک محدود ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…