اسلام آباد(نیوزڈیسک) گذشتہ مالی سال تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے کے بعد پاکستان میں اسمارٹ فونز کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا گیاگذشتہ مالی سال کے دور ان تریسٹھ کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2014کے دوران موبائل فون کی درآمد ات نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا اور اس میں گیارہ اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا، اور ان کی مالیت 63 کروڑ ڈالر رہی اس سے گذشتہ سال موبائل فون کی درآمد پر 56 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خرچ کئے گئے تھے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ مالی سال ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی درآمد اعشاریہ سات فیصد اضافے سے ایک ارب 22 کروڑ ڈالر رہیں، تاہم موبائل سم کی بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق کے عمل کے نتیجے میں صارفین کی تعداد تیرہ کروڑ 58 لاکھ سے کم ہو کر گیارہ کروڑ چون لاکھ رہ گئی-