اسلام آباد(نیوزڈیسک)مالی سال2015 میں سونے کی درآمد میں چھیاسی فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ،دو کروڑ 33 لاکھ ڈالر مالیت کا 578کلو گرام سونا درآمد کیاگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2013-14 میں 17 کروڑ 71 لاکھ ڈالرمالیت کاچار ہزار دو سو پینسٹھ کلو گرام سونا در آمد کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں سونے کی درآمد پر پابندی کے باعث چھیاسی فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ ماہ جون میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں پانچ برس کی کم ترین سطح پر آنے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔آنے والے دنوں میں سونے کے زیورات کی طلب اور ان کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگا جو سونے کی درآمد میں اضافے کا سبب بنے گا۔