اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منگلا ہائیڈل پاور اسٹیشن کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ¾ منصبوے کی تکمیل کے بعد پیداواری صلاحیت میں تین سو دس میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق توانائی بحران پر قابو پانے اور بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کے پیش نظرمنگلا ہائیڈل پاور اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت کو ایک ہزار میگا واٹ سے بڑھانے کیلئے پاور اسٹیشن کی تعمیر ومرمت کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کیا جائےگاجس کے بعد نیشنل گرڈ میں تین سو دس میگاواٹ کا اضافہ کیا جاسکے گا ¾منگلا پاور اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ،گزشتہ مالی سال میں 6 ہزار چار سو چھیانوے ملین یونٹس ¾ مالی سال 2013-14میں پانچ ہزار آٹھ سو چھہیتر ملین یونٹس پیداوار ہوئی۔