بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ ماہ7.45فیصدکمی

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سیمنٹ کی مقامی منڈی میں فروخت گزشتہ ماہ 4.19 فیصد کے سال بہ سال اضافے کے ساتھ 1.8 ملین ٹن تک پہنچ گئی، گزشتہ برس اس ماہ کے دوران یہ کھپت 1.73 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015 میں برا?مدات7.45 فیصد کی کمی سے 4لاکھ 65ہزار ٹن رہیں جو جولائی 2014 میں 5لاکھ 3ہزار ٹن رہی تھیں جبکہ گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مجموعی کھپت 2.26 ملین ٹن تھی جو جولائی 2014 میں 2.23 ملین ٹن تھی، اس طرح اس ضمن میں 1.56 فی صد اضافہ ہوا۔ سیمنٹ مینوفیکچررز کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ بارشوں کے باوجود جولائی میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا۔
شمالی علاقے میں فروخت 1.520 ملین ٹن رہیں جو جولائی 2014 میں 1.42 ملین ٹن تھیں، جنوبی علاقے میں فروخت 0.279 ملین ٹن رہیں جو جولائی 2014 میں 0.309 ملین ٹن تھیں، سیمنٹ کی برا?مدات اس دوران کمی کا شکار رہیں، شمالی علاقے کی برآمدات 2لاکھ 74ہزار ٹن جبکہ جنوبی علاقے کی برآمدات 1لاکھ 92ہزار ٹن رہیں جو جولائی 2014 بالترتیب 2لاکھ 95ہزار ٹن اور2لاکھ 8ہزارٹن تھیں۔
افغانستان کو سیمنٹ برآمدات کم ہوکر جولائی 2015 میں 1لاکھ 78ہزار ٹن رہ گئیں جو گزشتہ برس اس ماہ 1لاکھ 84ہزار ٹن تھیں جبکہ بھارت کو بھی گزشتہ ماہ برآمدات 32فیصد کم ہو کر 43ہزار ٹن تک محدود ہوگئیں جو جولائی 2014میں63ہزار ٹن تھیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…