جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اے ٹی ایم کارڈز-شہری 3 ارب ڈالر سے محروم ہوگئے

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) اے ٹی ایم سے رقوم نکلنا ایک بڑی سہولت ہے لیکن یہی اے ٹی ایم آپ کو اس پیسے سے محروم بھی کرسکتا ہے کیونکہ جعل ساز افراد دھوکا دہی سے آپ کے کارڈ کی معلومات حاصل کرکے نہ صرف نقلی کارڈ بنالیتے ہیں بلکہ آپ کے اکاو¿نٹ کا صفایا بھی کرسکتے ہیں اور اس طرح کے واقعات پیش آئے امریکا میں جہاں لاتعداد افراد رواں سال 3 ارب ڈالر سے محروم ہوچکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کریڈٹ کارڈز بنانے والے ادارے این سی آر کا کہنا ہے کہ صرف رواں سال اے ٹی ایم کے ذریعے دھوکہ دہی سے لوگ 3 ارب ڈالر سے محروم ہو چکے ہیں اور رواں برس اس جعل سازی میں 174 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی لیے این سی آر نے اپنے کسٹمرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ دھوکہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔این سی آر کے مطابق جب کو ئی کسٹمر اپنا اے ٹی ایم کارڈ مشین میں ڈالتا ہے تو اس میں موجود معلومات کچھ دیر کے لیے مشین میں منتقل ہوجاتی ہیں جسے جعل ساز افراد اپنے بنائے گئے مصنوعی کارڈ ”اسکیمر“ کو مشین میں ڈال کر حاصل کرلیتا ہے جب کہ اس پر لگے چھوٹے پن ہول کیمروں سے وہ پنز (پی آئی این) بھی حاصل کر کے ایک نقلی کارڈ بنالیتا ہےجسے استعمال کرکے وہ اے ٹی ایم مشین سے باآسانی رقم نکال لیتا ہے۔این سی آر کے ماہر اوون ولڈ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے کے لیے ایک اور طریقہ بھی اختیار کرتے ہیں جس میں وہ مشین میں ڈرل سے سوراخ کر کے اس میں نقلی کارڈ ڈالتے ہیں اور پھر سوراخ کو کور کرتے ہوئے رقم نکال لیتے ہیں اور باآسانی اینٹی اسکیمنگ ٹیکنالوجی کو شکست دے دیتے ہیں۔فیڈرل ٹریڈ کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر کسٹمر اس طرح کے نقصان کے بارے میں 2 دن کے اندر انہیں آگاہ کریں تو اس کا نقصان صرف 50 ڈالر میں ریکور کیا جاسکتا ہے اور اگر 60 دن کے اندر رپورٹ کریں گے تو ان کا نقصان پورا ہونے میں 500 ڈالر کا خرچ آئے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…