اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے پاکستان کوڈیڈلائن دے دی

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دبئی میں مکمل ہوگئے۔ پاکستان نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دسمبر 2016 کی ڈیڈ لائن مانگ لی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں جاری مذاکرات مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دسمبر 2016 تک کی ڈیڈ لائن مانگ لی ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پرآگئے ہیں جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔پاکستان نے گزشتہ سہہ ماہی کے تمام اہداف حاصل کرلئے ہیں تاہم آنیوالے دنوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی خسارے کا ہدف 5.5 فیصد رکھا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنانے کیلئے قانون پارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے۔آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں معاشی استحکام کو بہتر بنانے، معاشی نمو کو بڑھانے اور نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی جی ڈی پی 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی آٹھویں اقتصادی جائزہ رپورٹ تیار کرلی۔جسکی منظوری پرآئی ایم ایف پاکستان کو 51 کروڑ ڈالر کی نویں قسط جاری کردے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…