لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ مالی سال کی طرح رواں مالی سال میں بھی حکومت کی طرف سے ملنے والے آمدنی کے ہدف میں از خود اضافہ کر کے اسے پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے رواں مالی سال میں ریلوے کو مجموعی آمدنی کے لئے 32ارب کا ہدف مقرر کیا ہے لیکن ہم اس میں از خود اضافہ کر رہے ہیں اور انشا اﷲ 38ارب روپے آمدنی حاصل کر کے دکھائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بھی حکومت کی طرف سے محکمہ ریلوے کو 28ارب آمدنی کا ہدف دیا گیا تھا تاہم ریلوے نے 3ارب92کروڑ روپے زائد آمدنی حاصل کی