اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکسٹائل سیکٹرز کے تمام فنڈز اکتیس اگست تک جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ حکومت اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے اعلیٰ حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد ایف بی آر نے یقین دہائی کروائی ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تمام ریفنڈز اکتیس اگست تک ادا کردیئے جائین گے ۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے عہدیداروں نے ایف بی آر کے ساتھ اجلاس میں بتایا کہ توانائی بحران ، بلند پیداواری لاگت اور سخت عالمی مقابلے کے باعث ملکی ٹیکسٹائل برآمدات مسلسل کم ہورہی ہیں ، جبکہ برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز اور کسٹمز ریبٹ کی مد میں کی جانیوالی اربوں روپے کی ادائیگی بھی التواءکا شکار ہے ۔ جس پر ایف بی آر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو تمام ٹیکس ریفنڈ اکتیس اگست تک جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں