بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ 36228پوائنٹس کی بلندترین سطح پرآگئی

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)خام تیل کی عالمی قیمت میں ریکوری سے آئل اسٹاکس میں نمایاں خریداری اور پی ٹی آئی کے خلاف اسمبلی میں قرارداد واپس لیے جانے سے سیاسی افق پر استحکام کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا۔جس سے انڈیکس36228 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اورمارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی ریکارڈ 78 کھرب روپے کی حد عبورکرگیا، تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں مزید36 ارب57 کروڑ50 لاکھ13 ہزار 209 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ماہرین اسٹاک کا کہنا تھاکہ لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج، آٹوسیکٹر کے منافع اور فروخت بڑھنے کے اعدادوشمار جیسے عوامل ان شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوئے تاہم سیمنٹ سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان نظر آیا،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس72.05 پوائنٹس کے اضافے سے36228.88 پوائنٹس اورکے ایم آئی30 انڈیکس 217.74 پوائنٹس کے اضافے سے 60061.38 ہوگیا جبکہ اسکے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس 31.18پوائنٹس کی کمی سے 22475.42 ہوگیا۔کاروباری حجم بدھ کی نسبت0.32 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر33 کروڑ 78 لاکھ28 ہزار580 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار397 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں241 کے بھاو¿ میں اضافہ، 133 کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…