کراچی(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے 12ہزارسے زائدٹیکس نادہندگان کو ٹیکس کے دائرہ کارمیں لانے کا فیصلہ کرلیا جلد نوٹسزجاری کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس کی جی ڈی پی شرح کو بڑھانے کے لیے ایف بی آر نے ان افرا د کےخلاف کاروائی کافیصلہ کیاہے جوٹیکس ادا کرنے کی استطاعت رکھنے کے باوجود بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے، گذشتہ مالی سال بعض افراد نے قومی ٹیکس نمبررکھنے کے باوجود بھی ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے جس کے بعد ان افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس نادہندگان کوبقایاجات کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے گی تاہم عدم ادائیگی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کرکیان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔