سنگا پور (نیوزڈیسک)بین الاقوامی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ خام تیل کے سٹاک میں کمی مگر پیداوار میں اضافہ کے ملے جلے اعدادوشمار پر مبنی امریکی رپورٹ کا اجراءہے ۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے ستمبر میں ترسیل کیلئے اہم معاہدے 21سینٹ کی کمی سے 44.94ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی ستمبر کیلئے معاہدے 7سینٹ کی کمی سے 49.72ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔