اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چاول کی برآمدات میں ایکسپورٹرز کی مشکلات کم کرنے کے لئے حکومت نے اس کے معیار کی چانچ پڑتال کی شرط کو ختم کردیا۔ وزارت صنعت و پیداوار کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چاول کی برآمدات سے قبل اس کے معیارکی جانچ پڑتال کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔ فیصلہ ایکسپورٹرز کو درپیش آنے والے مسائل کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے جبکہ اس کا اطلاق 2 اگست سے ہوگا۔ چاول کی برآمدات سے قبل اس کی جانچ پڑتال پر پاپندی اپریل 2014 میں لگائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر کا چاول برآمد کرتا ہے۔