اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل)نے ضلع چکوال میں تیل کے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ذخائر سے ابتدائی طورپر 180بیرل یومیہ خام تیل کی پیدوار شروع کردی جائے گی۔اوی جی ڈی سی ایل نے یہ ذخائر چکوال کے علاقے چک نورنگ میں دریافت کیے ہیں جہاں کنویں کی کھدائی 3ہزار 220میٹر تک کی گئی تھی۔ترجمان اوجی ڈی سی ایل کاکہناہے کہ شروع میں اس کنویںسے 180بیرل یومیہ خام تیل حاصل کیا جائے گا جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں