لاہور (نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں سوئی گیس کے گھریلو صارفین پر اضافی ٹیکس کے حوالے سے وفاقی حکومت کو تحریری جواب داخل کرانے کاحکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار شفقت محمود کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سوئی گیس کے گھریلو صارفین سے اضافی ٹیکس وصول کرنا غیر قانونی ہے لہٰذا استدعا ہے کہ عدالت یہ اضافی ٹیکس ختم کرنے کا حکم جاری کرے ۔فاضل عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو تحریری جواب داخل کرانے کاحکم دیدیا۔