منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

سول ایوی ایشن نے مسافروں کیلئے مختلف ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا

datetime 1  اگست‬‮  2015 |

اسلام آبا(نیوز ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج سے فضائی مسافروں کے لیے مختلف ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جن مسافروں نے پرانی شرح سے ٹکٹ خریدے ہیں، انہیں ایئرپورٹ پر اضافہ شدہ ٹیکس دینا ہوگا۔ نئے ٹیرف کے مطابق فرسٹ اور بزنس کلاس کے بین الاقوامی مسافروں سے ایمبارکیشن فیس کی مد میں 3000روپے، اکانومی کلاس کے بین الاقوامی مسافروں سے 1500روپے، اندرون ملک سفر کرنے والوں سے 500روپے وصول کئے جائیں گے، جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اکانومی کلاس کے بین الاقوامی مسافروں سے 2000روپے ایمبارکیشن فیس وصول کی جائے گی اور گورنمنٹ ایئرپورٹ ٹیکس 20روپے فی مسافر اس کے علاوہ ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام بین الاقوامی مسافروں سے سیکیورٹی ٹیکس کی مد میں 1030روپے اور اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے 100روپے مزید وصول کیے جائیں گے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی کمپنیوں سے لینڈنگ چارجز میں بھی 25فیصد اضافہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…