منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ناقص پالیسیاں اور نظام ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کی وجوہ ہیں،رپورٹ

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے رائج پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص پالیسیوں اور نظام کے باعث پاکستان کے حریف ممالک کی ٹیکسٹائل برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ گزشتہ 5سال میں 2.2 فیصد سے کم ہو کر 1.8فیصد پرآگیا ہے۔عالمی بینک کی پالیسی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے انڈسٹری کے نمائندوں نے طویل دورانیے سے زیرالتوا اربوں روپے مالیت کے سیلز ٹیکس ریفنڈز، کسٹمز ری بیٹ، ڈی ایل ٹی ایل کے کلیمز فی الفورادا کرنے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ ٹیکسٹائل پالیسی2014-19 پرعملدرا?مدکا ا?غاز کیا جائے، بجلی و گیس تسلسل سے فراہم کی جائے، سرمایہ کاری سپورٹ اسکیموں کا آغاز، اسمگلنگ کی لعنت پر قابو پانے اورانڈر انوائسنگ کوجڑسے اکھاڑ پھینکا جائے۔پاکستان اپیرل فورم کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل، مشکلات اور ان کے حل پرمبنی مختصر رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں دنیا کا چوتھا سرفہرست ملک ہونے کے باوجود پاکستان ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کے حوالے سے عالمی مارکیٹ میں اپنے حریف ممالک چین بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا ہے، عالمی بینک کے تخمینے کے مطابق اپیرل (ملبوسات) کی عالمی تجارت سال 2020 تک 1.18کھرب ڈالر اور سال 2025 تک 2.11 کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گی لیکن ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل کی عالمی تجارت میں پاکستان کی حیثیت افسوسناک حد تک کمزور رہنے کے خدشات قائم ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی جی ڈی پی میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ 8 فیصد ہے۔شہری علاقوں میں اس شعبے کی روزگار کی شرح 42 فیصد اور مجموعی ملکی برآمدات میں حصہ57 فیصد ہے جس سے اس شعبے کی اہمیت وافادیت کا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے، پاکستان اپیرل فورم کے نمائندے طویل عرصے سے یہ باور کراتے چلے آرہے ہیں کہ مذکورہ اعداد و شمار اس سیکٹر کی اہلیت ودستیاب مواقع کے اعتبار سے انتہائی کم ہیں، ہم انہیں انتہائی بلندی کی سطح پردیکھ رہے ہیں۔سال 2005 سے 2013 کے دوران پاکستانی ٹیکسٹائل واپیرل کی مجموعی برآمدات کی شرح افزائش 3.6فیصد رہی ہے، بھارت کی مجموعی برآمدات کی شرح11.3فیصد اور بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل اور اپیرل کی مجموعی برآمدات کی شرح16.2 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔اسی مدت میں پاکستان میں کپاس کی ہر 10لاکھ گانٹھوں کی ویلیو ایڈیشن کی مالیت 1.17ارب ڈالر، بھارت میںہر 10لاکھ گانٹھوں کی ویلیو ایڈیشن 1.79ارب ڈالراوربنگلہ دیش میں کپاس کی ہر 10لاکھ گانٹھوں کی ویلیو ایڈیشن کی مالیت 6 ارب ڈالر رہی، سال2005 سے2013 کے دوران پاکستان میں پاور ٹیرف 0.15 ڈالر فی کلوواٹ ا?ور رہا ہے جو مذکورہ تینوں حریف ممالک سے زیادہ ہے کیونکہ بھارت میں پاورٹیرف 0.13ڈالر فی کلوواٹ ا?ور اوربنگلہ دیش میں پاورٹیرف0.09ڈالر فی کلوواٹ آورہے، پاکستان میں گیس ٹیرف 6.27 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو ہے جو مذکورہ تینوں حریف ممالک میں سب سے زیادہ ہیں کیونکہ بھارت میں گیس ٹیرف 4.66ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو ہے اور بنگلہ دیش میں گیس ٹیرف 1.86ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہفتے کے 7ایام میں 24گھنٹے بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان کی پیداواری استعداد کے مقابلے میں پیداوار 70 فیصد ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں90، 90 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کارپوریٹ ٹیکس کی 34 فیصدشرح خطے میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بھارت میں یہ شرح25فیصد اوربنگلہ دیش میں27.5 فیصد ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیاکہ سال 2008سے 2013تک پاکستان میں مشینری انویسٹمنس افسوسناک حد تک کم رہی ہے اوراس دوران پاکستان نے 1320شٹل لیس لومز اور 10لاکھ 20ہزار 700اسپنڈلز کا اضافہ کیا جبکہ بھارت نے اس عرصے میں 36ہزار 410شٹل لیس لومز اور ایک کروڑ 40 لاکھ اسپنڈلز کا اضافہ کیا جبکہ 50لاکھ اسپنڈلز پائپ لائن میں ہیں، بنگلہ دیش نے اس عرصے میں 22 ہزار 370شٹل لیس لومز اور 19لاکھ 87ہزار اسپنڈلز کا اضافہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیاکہ پاکستان خطے کاواحد ملک ہے جس کی کرنسی کی قدر میں 2013 سے 2015کے دوران 5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس مدت میں بھارت کی کرنسی کی قدر میں2.7 فیصد اوربنگلہ دیش کی کرنسی میں صرف0.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔خطے میں صرف پاکستان اس شعبے کو ٹیکسوں میں کوئی سبسڈی فراہم نہیں کررہا، سرمایہ کاری میں شرح سود کا تعاون بھی نہیں، ایکسپورٹ زیرو ریٹنگ نہیں، کیپٹل سپورٹ بھی نہیں اور نہ ہی طویل المیعاد پالیسی کی سپورٹ دی جاتی ہے جبکہ اسکے برعکس بھارت میں ٹیکس سبسڈی کے علاوہ سرمایہ کاری میں شرح سود کی سپورٹ، کیپٹل سپورٹ، کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیمز اور طویل المیعاد پالیسیوں میں اس شعبے کو سپورٹ دی جارہی ہے اوربھارتی برا?مدکنندگان کو 11فیصد کی شاندار سپورٹ بھی حاصل ہے جبکہ بنگلہ دیش میں ٹیکس سبسڈی کے علاوہ سرمایہ کاری میں شرح سود کی سپورٹ،کیپٹل سپورٹ، کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیمز اور طویل المیعاد پالیسیوں میں سپورٹ دی جاتی ہے اوربنگلہ دیش کے برآمدکنندگان کو 10 فیصد سبسڈی دی جاتی ہے۔رپورٹ میں حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ”نوپیمنٹ نو ریفنڈ“ سسٹم نافذ کر کے ایف بی ا?راوربرآمد کنندگان کے وقت کو ضائع ہونے سے بچائے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو پیداواری سطح پر زیرو ریٹ، صرف مقامی فروخت اور ریٹیل کی سطح پرسیلز ٹیکس وصول کیا جائے، گیس ٹیرف اسٹرکچر میں ٹیکسٹائل سیکٹرکے لیے علیحدہ ٹیرف متعارف کرایا جائے اور جی ا?ئی ڈی سی کے نفاذ کو روک دیا جائے، پاورٹیرف خطے کے حریف ممالک کی نسبت یکساں کرتے ہوئے علیحدہ ٹیرف اسٹرکچرمتعارف کرایا جائے، زیرالتوا سیلز ٹیکس، کسٹمز ری بیٹ اور ڈی ایل ٹی ایل کے تمام کلیمز کی فی الفور ادائیگیاں کی جائیں۔برآمدی خام مال کی فرنٹ لوڈنگ فوری طور ختم کی جائے، تمام ضروری یوٹیلٹیز کی فراہمی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو ترجیح دی جائے، فنانس بل میں ٹیکس افسران کو دیے گئے صوابدیدی اختیارات پر نظرثانی کی جائے۔حریف ممالک سے مسابقت کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے طویل المیعاد پالیسی کی تشکیل کیلیے وفاقی حکومت سے تسلسل سے ملاقاتوں کے ایک سلسلے کا اہتمام کیا جائے، اگران سفارشات پر عمل درا?مد کیا گیا توویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا دعویٰ ہے کہ ا?ئندہ 3 سال کے دوران ملکی برا?مدات میں کم از کم 50 فیصد کااضافہ ہوجائے گا جس سے پاکستان کا کرنٹ اکاو¿نٹ اور تجارت سرپلس ہو جائے گی



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…