منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سائینواسٹیل کمپنی پاکستان اسٹیل کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ نجکاری کمیشن پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے بارے میں کام کر رہا ہے، وزارت تمام تجاویز کو زیر بحث لائے گی اور تمام ممکنہ اختیارات کو استعمال کرے گی جو پاکستان اور سائینو اسٹیل کے مفاد میں ہوں گے۔یہ بات انہوں نے سائینو اسٹیل کمپنی کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ سائینو اسٹیل ملک کی دوسری بڑی برآمدی کمپنی ہے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو توانائی، بنیادی ڈھانچے اور کان کنی کے منصوبوں میں سائنو اسٹیل کی مہارت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ ان کے 60 فیصد آپریشن چین کے ساتھ ہوتے ہیں اور وہ اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ ان آپریشنز کو مزید وسیع کریں، پاکستان پہلے ہی بین الاقومی تعاون میں شراکت دار ہے۔اس وقت کمپنی بھارت، ترکی، ایران، آسٹریلیا، کینیڈا اور نائیجیریا میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائینو اسٹیل کی پیداواری صلاحیت طلب سے زیادہ ہے اوریہ تجویز زیر غور ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ساتھ عمل کر کے موجودہ پلانٹس میں اضافہ، جدت اور وسعت پیدا کی جائے۔وفاقی وزیر نے وفد کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ایک بار سائینو اسٹیل کمپنی اپنی تجاویز تفصیلاً پیش کرے پھر بیٹھ کر اس پر بات چیت کی جائے گی اورسائینو اسٹیل کے ساتھ پاکستان بھرپور تعاون کرے گا۔ وفاقی وزیر نے وفد کوآگاہ کیا کہ نجکاری کمیشن پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے بارے میں کام کر رہا ہے، وزارت تمام تجاویز کو زیر بحث لائے گی اور تمام ممکنہ اختیارات کو استعمال کرے گی جو پاکستان اور سائینو اسٹیل کے مفاد میں ہوں گے۔وفاقی وزیر نے وفد کو تجویز پیش کی کہ وہ پاکستان اسٹیل ملز کا دورہ کریں اور ان تمام سہولتوں کا بغور جائزہ لیں تاکہ تعاون کے تمام ممکنہ اسباب کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ وفاقی وزیر نے ممکنہ تعاون کی تمام مشترکہ تجاویز کی منظوری بھی دی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…