منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ میں بد ترین مندی سے640 پوائنٹس گر گئے

datetime 28  جولائی  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور یورپ، ایشیا سمیت تمام ریجنل مارکیٹس میں رونما ہونے والی مندی کے اثرات کراچی اسٹاک ایکس چینج پر بھی مرتب ہوئے جہاں پیر کواتارچڑھاو¿ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے 83.29 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1 کھرب21 ارب75 کروڑ62 لاکھ64 ہزار548 روپے ڈوب گئے۔کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر74.65 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فروخت کے بڑھتے ہوئے حجم کے پیش نظر مذکورہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ مندی کے گرداب میں پھنس گئی، ٹریڈنگ کے دوران انفرادی سرمایہ کاروں، این بی ایف سیز، مقامی کمپنیوں اور غیرملکیوں کی جانب سے مجموعی طور پر87 لاکھ 58 ہزار732 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے42 لاکھ25 ہزار914 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے28 لاکھ86 ہزار113 ڈالر اور دیگر ا?رگنائزیشنز کی جانب سے 12 لاکھ48 ہزار478 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔مندی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 639.71 پوائنٹس کی کمی سے 35175.49 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 370.83 پوائنٹس کی کمی سے 21820.68 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس2.07 پوائنٹس کی کمی سے 57642.48ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 27.19 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر57 کروڑ6 لاکھ82 ہزار330 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار389 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں52 کے بھاو¿ میں اضافہ، 324 کے داموں میں کمی اور13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…