اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ 2015-16آنے سے قبل ہی چینی، دال، بیسن، آلو اور پیاز کی قیمتوں میں5سے10روپے فی کلواضافہ ہوگیاتاہم دیگر اشیا خورونوش کی قیمتیں مستحکم ہیں،وفاقی حکومت ا?ج بجٹ پیش کریگی۔نجی ٹی وی سروے میں منڈی ریٹ کے مطابق چینی کی قیمت جورواں ہفتے60روپے فی کلو تھی 5 روپے اضافے کے ساتھ65روپے پرہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت68روپے فی کلوہے،دال چناکی قیمت منڈی میں 80 روپے فی کلوتھی جو5روپے اضافے کے ساتھ85 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دال چنا 90 روپے فی کلوپردستیاب ہے،بیسن کی قیمت5روپے فی کلو اضافے کے ساتھ95 روپے ہوگئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بیسن فی کلو100روپے پردستیاب ہے،آلوکی فی کلوقیمت میں 5روپے اضافہ ہو گیا جبکہ پیازکی فی کلوقیمت میں بھی10روپے اضافہ کردیاگیاہے تاہم دیگراشیاخورونوش جن میں چاول،لہسن،ٹماٹر،گوشت ،کھلادودھ، دہی،پھلوں سمیت دیگراشیاکی قیمتوں میں استحکام ہے۔
بجٹ سے قبل ہی ایک بری خبر
5
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں