ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایکسچینج کمپنیوں کو اجا زت مل گئی

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکس چینج کمپنیوں کے کاروبار کا دائرہ وسیع کرنے کی غرض سے ’اے‘ کیٹیگری والی ایکس چینج کمپنیوں کو واپڈا، کے الیکٹرک، پی ٹی سی ایل، سوئی سدرن گیس کمپنی وغیرہ جیسے یوٹیلٹی اداروں کے ساتھ ایسے معاہدوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جن کے تحت یہ ایکس چینج کمپنیاں ان اداروں کی طرف سے پاکستانی روپے میں یوٹیلٹی بل وصول کر سکیں گی، یوٹیلٹی ادارے اور ایکس چینج کمپنی کے درمیان حتمی معاہدے کی ایک نقل برائے اطلاع ڈائریکٹر، ایکس چینج پالیسی ڈپارٹمنٹ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی کو ارسال کرنے کی ذمے داری متعلقہ ایکس چینج کمپنی کی ہو گی، ایکس چینج کمپنیوں کو اپنی برانچوں میں اسٹیٹ بینک کی پیشگی اجازت کے بغیر متعلقہ بینک اور ایکس چینج کمپنی کے درمیان طے پانے والی شرائط و ضوابط کے مطابق پاکستانی روپے کے بینک اے ٹی ایم نصب کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے اسیٹٹ بینک کی جانب سے ”اے“ کیٹگری کی ایکس چینج کمپنیوں کواے ٹی ایم کی تنصیب اور تمام یوٹیلٹی بلوں کی وصولیوں کی اجازت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمودوتھرا کے انقلابی اقدامات کی بدولت مقامی ایکس چینج کمپنیوں کو برانچ لیس بینک کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ملک بوستان نے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے مذکورہ اجازت ناموں کے اجرا سے مقامی ایکس چینج کمپنیوں پراعتماد کا اظہار ہے اور اس اعتماد پرایکس چینج کمپنیاں پوری اتریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں قائم ایکس چینج کمپنیوں کے پاس اے ٹی ایم کے لیے 1500 لوکیشنز دستیاب ہیں جہاں متعلقہ تجارتی بینکوں کے ساتھ معاہدوں کی صورت میںاے ٹی ایم کی تنصیب سے نہ صرف عام آدمی بلکہ خصوصی طور پر سمندرپارمقیم ان پاکستانی کے خاندانوں کے افراد کوسہولت حاصل ہوگی جو ہرماہ اخراجات کے لیے ترسیلات زرکی وصولیوں کی غرض سے ایکس چینج کمپنیوں کے دفاتر آتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گورنراسٹیٹ بینک نے فاریکس ایسوسی ایشن کے 14 مطالبات میں سے7 مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد شروع کرادیا ہے اور گورنراسٹیٹ بینک کے ان اقدامات کی بدولت نہ صرف ایکس چینج کمپنیوں کی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت حاصل ہوگی بلکہ فوری طور پرسیکڑوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایکس چینج کمپنیوں نے مرکزی بینک کی جانب سے بدھ کو ملنے والے اجازت نامے کے بعد تمام یوٹیلٹی بلوں کی وصولیوں کے کاﺅنٹرز کے قیام اور تجارتی بینکوں کے ساتھ اے ٹی ایم کی تنصیب کے معاہدوں کی فوری حکمت عملی وضع کرلی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…