کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیب کی درخواست پر کرپشن کے خلاف مہم میں ساتھ دیتے ہوئے اے ٹی ایم پر دوران ٹرانزیکشن ”سے نوٹوکرپشن“ (کرپشن سے انکار)کا پیغام لوڈ کر دیا ہے۔ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق نیب کے اعلیٰ حکام نے اسٹیٹ بینک سے درخواست کی تھی کہ کرپشن کے خلاف نیب کی مہم میں اسٹیٹ بینک ایسے اقدامات کرے جس سے صارفین میں کرپشن کے خلاف شعور اور آگہی پیدا ہو۔
اسٹیٹ بینک نے نیب کی درخواست کے بعد تمام شیڈول بینکوں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام اے ٹی ایم پر دوران ٹرانزیکشن کرپشن سے انکار کے پیغام اپ لوڈ کیے جائیں تا کہ صارفین میں کرپشن کے خلاف نفرت کو اجاگر کیا جاسکے، اے ٹی ایم پر دوران ٹرانزیکشن یہ پیغام اس وقت صارفین کے سامنے آتا ہے جب صارفین اپنی رقوم مشین سے باہر نکلنے کے انتظار میں ہوتے ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کرپشن کے خلاف مہم میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے نیب کا ساتھ دینا قومی مفاد میں ہے اور اسٹیٹ بینک مستقبل میں بھی اس قسم کے مثبت اقدامات میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اسٹیٹ بینک کا کرپشن کے خلاف مہم میں نیب کے ساتھ تعاون
4
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں