جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت پنجاب کی اتوار بازاروں سمیت روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازار لگانے کی ہدایت

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے متوقع طور پر 19جون بروز جمعہ سے شروع ہونےوالے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے دورا ن معمول کے جمعہ و اتوار بازاروں سمیت روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازار لگانے کی ہدایت کی ہے اور تمام ڈویژنل کمشنر ز ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز ، چیئر مینز و ایڈمنسٹریٹرز مارکیٹ کمیٹیوں کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام شہروں کے مرکزی مقامات پر19جون سے متوقع طورپرشروع ہونےوالے رمضان المبارک کے دوران سستے بازار لگانے کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں جہاں چینی ، آٹے ، گھی ، چاول ، دالوں ، سبزیوں ،گوشت اور پھلوں سمیت تمام معیاری اشیائے ضروریہ سستے داموں پر مہیا کی جائیں۔ فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یا کہ تمام پرائس مجسٹریٹوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماہ صیام کے دوران روزانہ رمضان بازاروں اور دیگر مارکیٹوں کی اچانک چیکنگ کریں تاکہ ناجائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنےوالوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ انہوںنے بتا یا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان بازاروں میں اپنے مستقل کیمپ قائم کرنے کیلئے اقدامات کر یں تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں صارفین ان سے فوری رابطہ کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…