اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں مالی سال دس ماہ کے دوران پاکستان نے غیرملکی امداد کی مد میں چار ارب دس کروڑ ڈالر وصول کئے امریکہ اور سعودی عرب سے رقم کے اجرا میں کمی آئی۔اکنامک افئیرز ڈیویژن کے مطابق رواں مالی سال غیرملکی امداد کے لیے سات ارب 40 کروڑ ڈالر کا تخمینہ تھا، دس ماہ کے دوران وصولی چارارب دس کروڑ ڈالر یا چھپن فیصد رہی، جس میں انچاس کروڑ 66 لاکھ ڈالر امداد اور تین ارب ساٹھ کروڑ ڈالر قرضہ ہے۔ امریکا اور سعودی عرب سے پاکستان کے لئے مالی امداد سست روی کا شکار رہی۔ امریکا سے 35 کروڑ ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں صرف نو کروڑ ڈالر وصول ہوئے، سعودی عرب سے 17 کروڑ ڈالر کے بجائے صرف ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے