ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ خوراک پنجاب میں 51لاکھ میڑک ٹن سے زائدگندم مکینکل سائیلوز

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)محکمہ خوراک پنجاب نے اپنے سٹاک مےں موجود 51 لاکھ 72ہزار632 مےٹرک ٹن گندم کو مکےنےکل سائےلوز،ہاﺅس ٹائپ گوداموں سمےت اوپن ائےر گنجےوں مےں موسمی اثرات اور کےڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے اقدامات مکمل کر لئے،اس سلسلہ مےںسال بھر کےلئے خصوصی طور پراےنٹامالوجسٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہےں جبکہ گندم کو کےڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے استعمال کی جانے والی ادوےات مےں اس چےز کا مکمل خےال رکھا جاتا ہے کہ انسانی صحت پر اس کا کوئی نقصاندہ اثر نہ ہو، محکمہ کی طرف سے رواں سال گندم خرےداری مہم کے دوران 40لاکھ مےٹرک ٹن کے ہدف مےں سے اب تک 32 لاکھ15599 مےٹرک ٹن گندم خرےدی جا چکی ہے جبکہ محکمہ خوراک کا کہنا ہے 40لاکھ مےٹرک ٹن کا مقررہ ہدف حاصل کرنے سے زےادہ اہم مارکےٹ مےں گندم کی قےمتوں کو مستحکم رکھنا ہے تاکہ مڈل مےن کسانوں کا استحصال نہ کر سکے۔ایڈیشنل ڈائرےکٹر محکمہ خوراک پنجاب ڈاکٹر الطاف اکبر نے یو این پی کو بتاےا کہ محکمہ خوراک کی طرف سے کسانوں سے 32لاکھ مےٹرک ٹن سے زائد گندم خرےدی جا چکی ہے جبکہ تقرےبا20لاکھ مےٹرک ٹن گندم پہلے ہی سے سٹاک مےں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار محکمہ خوراک اپنی توجہ ہدف کے حصول سے زےادہ اس بات پر دے رہا ہے کہ مارکےٹ مےں گندم کی قےمتوں مےں استحکام رہے اور کوئی مڈل مےن،آڑھتی کسانوں کا استحصال نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے پاس گندم کو ذخےرہ کرنے اور اسے محفوظ رکھنے کےلئے بہترےن انتظامات موجود ہےں،اس سلسلہ مےں جدےد مکےنےکل سائےلوز کی تعمےر پر بھی کام جاری ہے،مانا ہمدانی ڈی جی خان مےں30ہزار مےٹرک ٹن گندم کو محفوظ کرنے کےلئے کنکرےٹ سائےلوز 30جون تک مکمل ہو جائے گاجبکہ راجن پور اور بہاولپور مےں بھی سائےلوز آئندہ دو سال مےں مکمل ہو جائےں گے۔آصف بلال نے بتاےا کہ فےصل آباد مےں50ہزار مےٹرک ٹن گند م کا کنکرےٹ جبکہ اسلام آباد مےں 30ہزار مےٹرک ٹن گندم کا سٹےل سائےلوز موجود ہے اسی طرح لاہور مےں سائےلوز کی تعمےر کے لئے کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سائےلوز مےں گندم کھلی محفوظ کی جاتی ہے اور ےہاں کوالٹی ،درجہ حرارت کا مکمل خےال رکھا جاتا ہے،اور اس کو مکےنےکل طرےقے سے سٹور آپرےشن کےا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ کے پاس 22لاکھ مےٹرک ٹن کے ہاﺅس ٹائپ گودام موجود ہےں جہاں بورےوں مےں گندم کو محفوظ رکھا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام گندم کو حشرات سے محفوظ رکھنے کےلئے اےنٹامالوجسٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہےں، گندم کو حشرات سے محفوظ رکھنے کےلئے اےنٹامالوجسٹ کی زےر نگرانی زہرےلی گےس کا ستعمال کےا جاتا ہے جس کا حشرات پر تو اثر پڑتا ہے لےکن گندم کی کوالٹی پر کوئی اثر نہےں پڑتااور ےہ انسانی صحت کےلئے بھی مضر نہےں۔ایڈیشنل ڈائرےکٹر خوراک نے کہا کہ اوپن ائیر میںتقریباً24لاکھ میٹرک ٹن گندم گنجیوں کی صورت میں سٹور کی گئی ہے، گندم کی بنائی جانےوالی گنجےوں کی بہترےن حفاظت کے انتظامات کئے گئے ہےں۔انہوں نے بتاےا کہ قبل ازےں زمین کے برابر بنائی جانے والی گنجیوںسے گندم کی زمین والی اور اوپر والی تہہ بارش کے پانی سے خراب ہوجاتی تھی لےکن اس دفعہ گندم کی گنجےاں زمےن سے تےن فٹ اونچی بنائی جا رہی ہےں تاکہ گندم کو خراب ہونے سے بچاےا جا سکے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…