اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب صفر اعشاریہ اننچاس فیصد اور چار اعشاریہ ننانوے فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس)کے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی دوہزار چودہ سے اپریل دو ہزار پندرہ کے دوران انتالیس کروڑ نینانوے لاکھ چوبیس ہزار ڈالر مالیت کے تریسٹھ ہزار دو ہزار سات سو اٹھاون میٹرک ٹن پھل برآمد کیے گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں پانچ اعشاریہ چار سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی دو ہزار چودہ سے اپریل دو ہزار پندرہ کے دوران خوراک کی مجموعی برآمدات میں دو اعشاریہ صفر چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے