اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان، اکثریت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خواہش ، ٹیکسوں کی تعداد وشرح میں کمی چاہتی ہے؛ سروے

datetime 30  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانیوں کی اکثریت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خواہش مند ہے اور ٹیکسوں کی تعداد اور شرح میں کمی چاہتی ہے۔ایک سروے میں شہریوں سے سوال کیا گیا کہ اگر ٹیکس پالیسی بنانا ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ کون سے 3اقدامات کرتے۔ جواب میں 36فیصد افراد نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح ٹیکسوں کی تعداد میں کمی ہوتا۔ 27فیصد افراد نے کہا کہ ان کا پہلا اقدام ٹیکس کی شرح میں کمی ہوتا جب کہ 10 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف سزاوں کا نظام موثر بناتے۔ عوام سے سوال کیا گیا کہ ان کا دوسرا اقدام کیا ہوتا تو 26فیصد افراد نے رائے دی کہ وہ ٹیکس قوانین کی زبان سادہ اور عام فہم بناتے۔ 20فیصد افراد نے کہا کہ وہ ٹیکس کی شرح میں کمی کرتے جب کہ 18فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور اقدامات کرتے۔ سروے میں 20 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ان کا تیسرا قدم ٹیکس نظام کو سادہ بنانا ہوتا۔ 18 فیصد افراد نے کہا کہ وہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولتیں دیتے جب کہ 15 فیصد افراد نے بتایا کہ ان کا تیسرا قدم ٹیکس نادہندگان کے خلاف اقدامات کرنا ہوتا



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…