ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان چین تجارت؛ دونوں ملکوں کے اعدادوشمار کے درمیان 66 فیصد تضاد کی نشاندہی

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستان کی چین سے درآمدہ اعدادوشمار اور چین کی پاکستان کے لیے برآمدات کے اعدادوشمار کے درمیان 66 فیصد تضاد کی نشاندہی ہوئی ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کی پاک چائنہ فرسٹ ریویو رپورٹ کے مطابق سال2013 میں پاکستان کی جانب سے چین سے 6,626.32 ملین ڈالر کی درآمدات رپورٹ کی گئی جبکہ چین کی جانب سے اس عرصے میں پاکستان کے لیے 11,019.60 ملین ڈالر کی برآمدات کے اعدادوشمار رپورٹ کی گئی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کے اعدادوشمار میں4ارب39کروڑ32لاکھ ڈالرڈالر کے نمایاں فرق کی نشاندہی ہوئی ہے جو پالیسی سازوں اور خصوصا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ حکام کی توجہ کی طلبگار ہے۔اس ضمن میں ٹاولز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی مرتب کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت بالخصوص ایف بی آر اگر صرف پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والی درآمدوبرآمدی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ سخت کردے اور دونوں جانب سے ہونے والی بے قاعدگیوں کے دروازے بند کردے تو اسے اضافی ریونیو کے حصول کے لیے پانچ اہم زیروریٹڈ برآمدی شعبوں پر سیلزٹیکس کی شرح میں مزید3 فیصد اضافے کے بجائے کمی سے بھی تقریبا112 ارب روپے مالیت کا سالانہ اضافی ریونیو حاصل ہوسکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…