ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی بجٹ، فنانس بل میں ٹاور کمپنی کا نیا کانسپٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 30  مئی‬‮  2015
Construction site crane building a blue 3D text. Part of a series.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے ملک میں موبائل فون ٹاورز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے آئندہ مالی سال 2015-16کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل میں ٹاور کمپنی کا نیا کانسپٹ متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے چاروں ٹیکس قوانین میں ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ملک کی دو بڑی سیلولر موبائل فون کمپنیاں جوائنٹ ونچر کے تحت ٹاور کمپنی کے نام سے م±شترکہ کمپنی قائم کرنا چاہتی ہیں جس کے لیے سیلولر موبائل فون کمپنیوں نے آئندہ مالی سال 2015-16کے وفاقی بجٹ میں چاروں ٹیکس قوانین میں ترامیم کرنے کی تجویز دی ہے اور اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے سینئر افسر نے بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے فنانس بل 2015-16 میں انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ اور کسٹمز ایکٹ میں ترامیم کرنے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ جوائنٹ ونچر کے تحت مذکورہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ٹاورکمپنی کے قیام کے لیے ایف بی آرکا تعاون ضروری ہے اور اس کے لیے ٹیکس قوانین میں ترامیم کرنا پڑیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ یوفون اور موبی لنک نے جوائنٹ ونچر کے تحت ٹاور کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایف بی آر سے درخواست کی گئی ہے کہ فنانس بل میں ٹاور کمپنی کا نیا کانسپٹ متعارف کروائیں کیونکہ مذکورہ دونوں ٹیلی کام کمپنیاں جوائنٹ ونچر کے تحت ملک میں یہ کانسپٹ متعارف کروانا چاہتی ہیں اس لیے ان کی کوشش ہے کہ جب وہ ٹاور کمپنی کو متعارف کروائیں تو ملک کے ٹیکس قوانین میں ٹاور کمپنی کا کانسپٹ پہلے سے موجود ہو اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹاور کمپنی کے قیام کا بنیادی مقصد ملک میں موبائل فوں ٹاورز کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ اس کمپنی کے ذریعے ملک بھر میں نصب ٹاور کو آپریٹ کیا جائیگا اور ان ٹاورز کے ذریعے جتنے بھی آپریشنز ہوتے ہیں وہ یہ کمپنی ریگولیٹ کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے ملنے والی اس تجویز کو بجٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ اگلے فنانس بل میں اس حوالے سے ترامیم کرکے ضروری شقیں متعارف کروادی جائیں گی کیونکہ اس سے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور ٹیلی کام سروسز میں مزید بہتری آئے گی جس سے ریونیو بڑھے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…