اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.69 فیصد اضافہ

datetime 30  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)ملک میں 28 مئی 2015 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 0.69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، مرغی، چینی، دہی، صابن، چھوٹا گوشت، کیلا سمیت 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیا کی قیمت میں کمی، 28 اشیا کی قیمت میں استحکام رہا۔ پاکستان بیورو شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد اضافہ، 8 ہزار ایک روپے 12 ہزار آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد اضافہ، 12 ہزار ایک روپے سے 18 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.32 فیصد اضافہ، 18 ہزار ایک روپے سے 35 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد اضافہ، 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا۔ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 ضروری اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے تیار کردہ اعداد و شمار کے مطابق جن 15 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر، کیلا، زندہ فارمی مرغی، آلو، چائے کی پتی، ایل پی جی 11 کلو سلنڈر، کھلا نمک لاہوری، چینی، دال مسور دھلی، صابن، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی، جلانے کی لکڑی، چھوٹا گوشت، دال چنا دہلی، دہی شامل ہیں جن 10 اشیا کی قیمت میں کمی ہوئی ان میں فارمی مرغی کے انڈے، پیاز، لہسن، گندم، دال ماش دھلی، 10 کلو آٹے کا تھیلا، دال مونگ دھلی، ٹوٹہ باسمتی چاول، بناسپتی گھی کھلا، گڑ شامل ہیں



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…