جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹیل کا پیداواری عمل ایک بار پھر معطل

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹیل میں پیداواری عمل ایک بار پھر معطل ہوگیا ہے۔ بلاسٹ فرنس معمول کے مطابق کام نہیں کررہی جبکہ اسٹیل میکنگ ڈپارٹمنٹ بھی بند ہوگیا ہے۔ پاکستان اسٹیل کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 مئی کی رات سے پاکستان اسٹیل میں پیداواری عمل ایک بار پھر معطل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹیل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فروخت میں کمی کیو جہ سے پیداوار کم کردی گئی ہے تاہم پلانٹ چالو ہے اور خام مال کے بھی وافر ذخائر موجود ہیں۔
پاکستان اسٹیل کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی آئرن اوور کا اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے پیداواری عمل معطل ہوچکا ہے۔ مقامی آئرن اوور میں فاسفورس کی زیادہ مقدار اور فولادی اجزا (ایف ای کنٹینٹ) کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے بلاسٹ فرنس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے پیداواری عمل معطل کردیا گیا ہے۔ مولٹن میٹل کو اسٹیل میں تبدیل کرنے والا آئرن میکنگ ڈپارٹمنٹ بھی بند ہوچکاہے۔
فولاد سازی کے لیے آئرن اوور میں 60فیصد ایف ای کنٹینٹ کا ہونا لازمی ہے تاہم مقامی آئرن اوور میں یہ مقدار 45فیصد جبکہ فاسفورس کی مقدار زائد ہونے سے بلاسٹ فرنس کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اس صورتحال میں پیداواری جاری رکھنے کی صورت میں سلیگ زیادہ بنتا ہے اور مولٹن آئرن کی کم مقدار حاصل ہوتی ہے جبکہ کوک بھی ضائع ہوتی ہے۔
پاکستان اسٹیل اپنی مصنوعات فروخت کرنے میں ناکام ہے۔ رواں مالی سال کے لیے فروخت کا ہدف 44کروڑ روپے مقرر کیا گیا تاہم 10ماہ کے دوران مجموعی فروخت 7ارب روپے تک محدود رہی۔ اسی طرح رواں مالی سال کے لیے پیداواری استعداد 58فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا لیکن 10ماہ کی اوسط پیداواری گنجائش 20فیصد تک محدود رہی۔ اس بارے میں رابطہ کرنے پر پاکستان اسٹیل کے ترجمان نے کہا کہ پیداوار بند نہیں ہوئی البتہ فروخت میں کمی کی وجہ سے کم پیداواری استعداد بروئے کار لائی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کے پاس 9.5ارب روپے کی تیار مصنوعات کوائل اور سلیب کا اسٹاک موجود ہے تاہم چین سے سستی مصنوعات کی پاکستان میں ڈمپنگ کی وجہ سے فروخت شدید دباﺅ کا شکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل 27 مئی تک 25فیصد کی پیداواری استعداد پر چل رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسی گنجائش پر پلانٹ چلایا جائے تو پاکستان اسٹیل کے پاس آئندہ 2سے ڈھائی ماہ کے لیے ا?ئرن اوور کا اسٹاک موجود ہے۔ مزید آئرن اوور درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سے درآمد ہونے والی ہاٹ رولڈ کوائلز او شیٹس پاکستان اسٹیل کی مصنوعات کے مقابلے میں 33فیصد سستی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اسٹیل کو فروخت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کی جانب سے درآمدی مصنوعات پر 12.5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تاہم الائے اسٹیل پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی۔ درآمد کنندگان اسٹیل کی آڑ میں صرف 0.0008فیصد بورون کی آمیزش والی مصنوعات پاکستان میں ڈمپ کررہے ہیں۔ مارچ اور اپریل کے مہینے میں 2لاکھ ٹن مصنوعات درآمد کی گئیں۔ پاکستان اسٹیل کو تحفظ دینے کے لیے درآمدی مصنوعات پر 30فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی یا اینٹی ڈمپنگ عائد کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…