منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

ڈالر کی قدرمیں اضافہ؛ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کا اجلاس طلب کرلیا

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے کے خطرات کے پیش نظر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تجویز پرگورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے ہفتہ 30 مئی کی شام اسٹیٹ بینک میں ایکس چینج کمپنیوں پر مشتمل اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اس ضمن میں فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے ’نجی ٹی وی کو بتایا کہ اجلاس میں ڈالر میںسٹہ بازی کے روک تھام اور پاکستانی روپیہ کی قدرکو مستحکم رکھنے کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی اور ڈالر کی قدرمیں مصنوعی اضافہ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کے لیے میکنزم ترتیب دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈالر سمیت دیگر اہم غیرملکی کرنسیوں کی بلاضرورت خریداری سے گریزکریں کیونکہ اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایسوسی ایشن کی مشترکہ حکمت عملی کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
جس سے انہیں بھاری نقصانات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فاریکس ایسوسی ایشن کی انفرادی کوششوں کے نتیجے میں جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ کر103.70 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ انہوں نے بیرون ملک تعلیمی، صحت اورسفری ضروریات کے لیے ڈالر کے طلبگاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اوپن مارکیٹ میں مذکورہ قیمت سے زائد قیمت پر امریکی ڈالر کی خریداری نہ کریں اور زائد قیمت پر ڈالر کے فروخت کنندگان کے بارے میں فاریکس ایسوسی ایشن کے حکام کوبراہ راست معلومات فراہم کریں کیونکہ اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایسوسی ایشن نے ڈالرکی قدر میں مصنوعی اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
ملک بوستان نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو بھی مشورہ دیا کہ وہ چند ماہ بعد اپنی ضروریات کے لیے ڈالر کی خریداری کا آغاز کریں کیونکہ ہرسال پاکستان سے 3 لاکھ حجاج اوپن مارکیٹ سے عموما جولائی اور اگست کے مہینوں میں ڈالر وریال کی خریداری کرتے ہیں اور ان مہینوں میں ڈالر وریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر بھی کم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حجاج کرام ہرسال اوپن مارکیٹ سے 60 کروڑ ڈالر کی خریداری کرتے ہیں لیکن اس بار حجاج کرام نے گھبراہٹ میں قبل ازوقت ہی ڈالر کی خریداری شروع کردی ہے جو تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشترکہ حکمت عملی کے مثبت اثرات آئندہ ہفتے سے مرتب ہونا شروع ہوں گے اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں بتدریج نمایاں کمی کا سلسلہ غالب ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…