جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بجٹ دھماکہ،خسارے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی راہیں تلاش کرلی گئی

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم47کھرب روپے کے لگ بھگ ہوگا، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے، ٹیکس کی شرح بڑھنے اور نئے ٹیکس لگنے سے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم47کھرب روپے کے لگ بھگ ہوگا، اس بار بھی بجٹ خسارے کا بوجھ نت نئے طریقوں سےعوام پر منتقل کرنے کی راہیں تلاش کرلی گئی ہیں۔بینکوں سے رقم نکالنے پرعائد ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے، پے آرڈر، بینک ڈارفٹ اور لیٹر آف کریڈٹ پر بھی ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے، دفاعی بجٹ میں دس فیصد اضافہ متوقع ہے، دفاعی بجٹ کا حجم 817 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق درآمدشدہ خشک دودھ پر سو فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے، ڈیری مصنوعات کو زیرو ریٹگ سیکٹر سے نکالے جانے کا بھی امکان ہے، جس سے دودھ مہنگا ہوجائیگا۔بجلی پلانٹس اور مشینری پر سے ٹیکس چھوٹ ختم کئے جانے کا امکان ہے، جس سے بجلی کی قیمت بڑھ سکتی ہے،وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 580 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا، ٹیکس وصولی کا ہدف 31 کھرب روپےسےزائد رکھا جائیگا، گردشی قرضوں کو 250 ارب تک محدودکئے جانے کا امکان ہے جبکہ مالی سال دوہزار پندرہ اور سولہ میں معاشی ترقی کا ہدف ساڑھے پانچ فیصد رکھا جائیگا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…