میرپورخاص(نیوز ڈیسک)موں کے شہر میرپورخاص میں باغات پھلوں کے بادشاہ سے لدے نظر آتے ہیں۔ آم کی فصل جون کے پہلے ہفتے مارکیٹ میں آجائے گی۔ میرپورخاص میں آموں کے باغات اس وقت آم کی مختلف اقسام سے لدے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اس علاقے میں آم کے باغات مجموعی طور پر 12ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں جن کی سالانہ اوسط پیداوار تقریباَ 70ہزار میٹرک ٹن تک ہے۔ آم کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے تک آم کی بھرپور فصل مارکیٹ میں موجود ہوگی۔ تاہم غیر موافق موسمی تبدیلیوں کے باعث اس سال ا?م کی پیداوار کے ساتھ اس کے سائز میں بھی قدرے کمی کا امکان ہے جبکہ فصل کا دورانیہ بھی کم ہوتا جارہا ہے۔ لنگڑا ، سندھڑی ، چونسا ان کا صحیح وقت پہلی جون ہے ،جب شاخ بھی آجاتی ہے اور پک بھی جاتا ہے۔ آم کی پہلے کی نسبت اوسط کم ہے، آم کے سائز میںبھی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے فرق پڑا ہے۔ موسم تبدیل ہورہا ہے اس لئے دانہ نہیں ہورہا۔ پہلے آم کی فصل 2ڈہائی مہینے چلتی تھی لیکن اب 40روز میں ختم ہوجاتی ہے۔