جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے، آئی ایم ایف

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقامی نمائندے توخر میرزوایو نے4.1 فیصد جی ڈی پی نمو کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ترقی کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرتے ہوئے بیروزگار افراد کو پاکستان میں ملازمتیں میسر آسکیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدرافتخار احمد وہرہ، سابق صدر اے کیو خلیل، سابق سینئر نائب صدر شمیم احمد فرپواور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ آئی ایم ایف کے مقامی نمائندے نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بتدریج بہتر اور مستحکم ہو رہی ہے جبکہ تیل کی کم قیمت، افراط زر کی شرح میں کمی اور مستحکم زرمبادلہ کے باعث معاشی اشارے بھی ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے تیل کی کم قیمتوں کے تناظر میں اقتصادی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے اس سے مواقع پیدا ہوئے اور اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح اس کا استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے ملک کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، مجموعی ٹیکس نیٹ میں اضافے، اور اصلاحات لانے پر زور دیا تاکہ معیشت ٹریک پر رہے۔ توخر میرزوایو نے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے کے سی سی آئی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ قرض حاصل کرنے پر انحصار درست راستہ نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کو ریونیو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ریونیو سے حاصل ہونے والی آمدنی کومختلف ترقیاتی منصوبوں باالخصوص توانائی، صحت، تعلیم و دیگر منصوبوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن پاکستان کے لیے اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اگرچہ گزشتہ دو سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اب بھی 10 فیصد کے قریب نچلی سطح پر ہے اور اسے20 فیصد کی سطح پر لے جانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…