کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 3 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 32 ہزار8 سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔کاروباری روز کے ا?غاز سے ہی 100 انڈیکس میں آج بہتری دیکھی گئی۔ٹریڈنگ کے دورا ن کراچی اسٹاک ایکسچینج میں 3 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز سے جاری مندی کے بادل ا?ج چھٹنے لگے ،جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 3 سو زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 32 ہزار 828 پوائنٹس کی سطح پر ا?گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق وفاقی بجٹ سے متعلق تحفظات اور منفی خبروں کے سبب سرمایہ کا محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے تھے تاہم ملک میں مثبت خبروں اور مرکزی بینک کی جانب سے شرھ سود میں 1 فیصد کمی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہاہے، جس کے سبب حصص بازار میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔