اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ملکی دفاع کیلیے 772 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیاہے،دفاعی بجٹ کے مد میں رکھی جانے والی یہ رقم پچھلے مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال دفاعی بجٹ کیلیے مختص رقم 700 ارب روپے تھی،ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے فوجی آپریشن ”ضرب عضب“اورپاک چین اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں کی حفاظت کیلیے سیکیورٹی فورس تیارکرنے کیلیے 45 ارب روپے الگ سے مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔اس طرح سے مالی سال 2015-16 میں حکومتی منظوری کے بعددفاعی اخراجات 7 81 ارب روپے تک پہنچ جائیں گے جبکہ مسلح افواج کے لیے مختص پنشن اوردفاعی ترقیاتی منصوبوں کی رقم اس میں شامل نہیں۔
دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافے کاامکان،772 ارب کی تجویز
27
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں