ؒلاہور( نیوزڈیسک )پنجاب میں آئندہ دو سے تین روز میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بحالی امکان ہے،نئے شیڈول میں سی این جی کلو کی بجائے لیٹر کے حساب سے دستیاب ہو گی ۔ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بحالی کے لئے سوئی نادرن گیس کمپنی اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات آخری مراحل میں ہیں اور پنجاب میں آئندہ دو سے تین روز میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بحالی امکان ہے۔ نئے شیڈول میں زون ون اور زون ٹو کیلئے ہفتے میں تین تین دن کیلئے سی این جی دستیاب ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول میں سی این جی کلو کی بجائے لیٹر کے حساب سے دستیاب ہو گی اور سی این جی کی قیمت 76 روپے فی لیٹر سے زائد ہو گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں