ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو معاشی اہداف کے حصول کیلئے ایک ماہ کی مہلت

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک نے پاکستان کو معاشی اہداف کے حصول کےلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی، بین الاقوامی اداروں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر قرضوں کوحصول درکار ہے تو بجلی مہنگی، گردشی قرضے ختم اور پاور کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے پاکستان کے توانائی سیکٹر میں اصلاحات کے لیے 12شرائط عائد کی ہیں جن سے قرضے کی نئی قسط مشروط کی گئی ہے، وزارت خزانہ کو بجلی پر سبسڈی کم کر کے جی ڈی پی کی 1.8فیصد سے .3فیصد جبکہ لائن لاسز کم کر کے 21فیصد سے 17فیصد پر لانا ہوں گے، حکومت اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین سے بقایاجات کی وصولی میں 8فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔ وزارت پانی وبجلی اور وزارت پیڑولیم کو توانائی کی سطح کو موجودہ صفر کی شرح سے 5فیصد تک لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ شرائط کے مطابق حکومت کو گردشی قرضوں میں کمی اور انڈیپینڈینٹ پاور پروڈیوسرز کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، ان تمام اہداف پر عمل درآمد کے لیے عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ نے وزارت خزانہ کو ایک ماہ کی مہلت فراہم کی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ ماہ 20سے 25جون کو دونوں عالمی اداروں کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…