ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں منگل کو یورو دباﺅ کا شکار رہا اور یونان کے بیل آﺅٹ پیکیج ریفارم کے بارے میں تشویش میں اضافے کے باعث ڈالر اور ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی کی صورتحال رہی ۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران یورو کی شرح تبادلہ 1.0980 ڈالر فی یورو اور 133.60 ین فی یورو سے کم ہو کر 1.0937ڈالر فی یورو اور 133.15 ین فی یورو ہوگئی جبکہ ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی شرح تبادلہ 121.66 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 121.74 ین فی ڈالر تک پہنچ گئی۔