بجٹ سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کے دام بڑھ گئے

25  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ کے آنے سے قبل ہی مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خورد و نوش کی مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کو پریشانی سے دو چار کر دیا ہے۔ آٹے، چینی، دال اور مرغی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ سے قبل ہی ملک میں مصنوعی قلت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے اشیائے خورد و نوش کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ بجٹ کے بعد اور رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر زیادہ سے زیادہ قیمتیں وصول کی جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں آٹے، چینی، دال اور چاول کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ملک میں گندم، چینی اور چاولوں کی وافر مقدار ہونے کے باوجود قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں حکومتی ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں۔
ذرائع کے مطابق امسال ملک میں گندم اور چاول کے کاشتکاروں کو اپنے اجناس کی مناسب قیمت ملنے میں بے حد مشکلات درپیش رہی تھیں مگر اس کے باوجود بھی ملک میں آٹے کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی۔ ذخیرہ اندوزوں نے وفاقی بجٹ اور رمضان المبارک کی آمد سے فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور آنے والے دنوں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…