جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرنیکی منصوبہ بندی

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے رمضان سے قبل ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو، 30سے 40روپے گھریلو سلنڈر ، 120 سے 160 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ لوکل مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ہونے ایل پی جی کی کھپت میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے گزشتہ 2ماہ سے ایل پی جی کی امپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی شارٹیج کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ حکومت تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو رمضان المبارک سے قبل گیس کا وافر اسٹاک رکھنے کا پابند کرے۔
مختلف شہروں کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔ کراچی 80روپے فی کلو، 910 روپے گھریلو سلنڈر۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 85 روپے فی کلو، 970 روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک،90 روپے فی کلو1030 روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر 95 روپے فی کلو، 1090روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام ا?باد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، آزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ 110روپے کلو، 1270روپے گھریلو سلنڈر۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…