کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی آ م کی پہلی کھیپ دبئی کی مارکیٹ میں پہنچ گئی ہے۔ لکڑی کی پیٹیوں پر پابندی کی وجہ سے پہلی مرتبہ تمام کنسائمنٹ گتے کے کارٹن پر مشتمل ہے جس میں معیار بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستا نی آ م دبئی کی منڈی میں تاریخ کی سب سے بلند قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔دبئی کی ہول سیل مارکیٹ میں عالمی معیار کی پیکنگ کی وجہ سے پاکستانی ام کو ہاتھوں ہاتھ لیا جارہا ہے جبکہ ریٹیل کی سطح پر بھی پاکستانی ا م کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پاکستانی ام کی 7کلو گرام وزن کا باکس 28سے 29درہم میں فروخت ہورہا ہے۔ ا ل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ وحید احمد کے مطابق پاکستانی ا م کو دبئی کی منڈی میں سیزن کے ا غاز پر یہ قیمت پہلے کبھی نہیں ملی۔ اس سال اضافی قیمت ملنے کی بنیادی وجہ پاکستانی ا?م کی عالمی معیار کی پیکنگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 20مئی سے ایکسپورٹ کے ا غاز سے اب تک پاکستان سے 1900ٹن ا?م برا?مد کیا گیا ہے جس میں سے 900ٹن ا م متحدہ عرب امارات کو ایکسپورٹ کیا گیا۔