اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں خوردنی تیل کی منڈی کا حجم 3.2 ملین میٹرک ٹن ہے اور کھانے کا تیل بنانے والے کارخانے ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ خوردنی تیل کی ملکی صنعت قومی خزانے کو سالانہ 100ارب روپے سے زائد مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی مد میں جمع کرواتی ہے۔ پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان خوردنی تیل کی بڑی درآمدی منڈی ہے اور یہاں پر تقریباً 200ملین صارفین کی بڑی مارکیٹ دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیاءکے خوردنی تیل برآمد کرنے والے برآمد کنندگان تیزی سے ترقی کرتی ہوئی خوردنی تیل کی بڑی درآمدی منڈی سے استفادہ کر سکتے ہیں۔