جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سٹیٹ بینک نے شرح سود 8 فیصد سے گھٹا کر 7 فیصد کر دی

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال کی چھٹی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ڈسکاونٹ انٹرسٹ ریٹ یعنی بینکوں کو قرض دینے کی شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جو اب آٹھ فیصد سے کم ہو کر سات فیصد ہو گئی ہے۔ نومبر 2014 سے ہر دو ماہ بعد اسٹیٹ بینک مسلسل شرح سود میں کمی کر رہا ہے۔ بیالیس سال میں پہلی مرتبہ یہ شرح اپنی کم ترین سطح پر آئی ہے۔عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں افراطِ زر کی شرح میں قابل ذکر کمی واقع ہوئی ہے جس سے مالیاتی پالیسی میں تبدیلی ممکن ہوئی۔چھٹی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ اس سے ملک میں کاروبار اور تجارت میں اضافہ ہو گا کیونکہ کاروباری اداروں کو قرض مزید آسان شرائط پر دستیاب ہو گا۔اگرچہ حکومتی عہدیدار اس تبدیلی کو بہت خوش آئند قرار دے رہے ہیں، لیکن کچھ ماہر اقتصادیات کے خیال میں شرح سود میں کمی سے معیشت پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اکبر زیدی نے گفتگو میں کہا کہ ملکی معیشت کا بڑا حصہ غیر رسمی معیشت پر مشتمل ہے۔ زیادہ تر چھوٹے اور درمیانے کاروباری ادارے اور افراد بینکوں سے قرض لینے کی بجائے اپنے ذاتی تعلقات پر انحصار کرتے ہیں۔ اسلئے کم شرح سود سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ڈاکٹر اکبر زیدی نے کہا کہ ”پاکستان میں صرف 17 سے 18 فیصد لوگوں کے پاس بینک اکاو¿نٹ ہیں۔ یہاں بہت کم افراد یا کمپنیاں بینک سے قرض لیتی ہیں۔ ہمارے ہاں اور تیسری دنیا کے ملکوں میں جو منافع کمایا جاتا ہے اسی کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ”ایک مفروضہ ہے کہ شرح سود کم کرنے سے اقتصادی صوتحال بہتر ہو گی۔ میرا نہیں خیال کہ پاکستان کے حوالے سے ان دونوں میں اتنا گہرا رشتہ ہے۔“ایک اور پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے بچت سکیموں میں پیسہ لگانے والوں، خصوصاً بزرگ شہریوں پر اثر پڑے گا کیونکہ اب ان کے منافع کی شرح گھٹ کر سات فیصد ہو گئی ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…