ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا سارک انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت سمیت چار ممالک نے یکم جون 2015 کو پاکستان میں ہونے والی سارک انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کے باعث سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دو جون کو پاکستان میں بلایا جانے والا سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق اس سال پاکستان میں ہونا تھا جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے لیکن بھارت، بنگلہ دیش،بھوٹان اور مالدیپ نے سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کے باعث کونسل کا کورم پورا نہیں ہوسکا اور کورم پورا نہ ہونے کے باعث یہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس کے لیے آٹھ سارک ممالک میں سے پانچ ممالک کی شمولیت لازمی ہوتی ہے اور اگر پانچ ممالک کی شرکت نہ ہو تو کورم پورا نہیں ہوتا اور کورم پورا کیے بغیر سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس نہیں ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت مذکورہ ممالک نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو جواز بناکر کونسل کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوجون کو سارک چیمبر آف کامرس کے تحت پاکستان میں بلائی جانے والی سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس میں سارک ممالک سے سو کے لگ بھگ سرمایہ کاروں و صنعتکاروں نے شرکت کرنا تھی۔ یہ اجلاس سارک ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…