اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پینتیس لاکھ چھوٹی صنعتوں کو ملک میں قرضوں کی سہولت میسر نہیں، کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ایس ایم ایز سیکٹر کے لئے مراعات کا اعلان کرے۔ کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر صدرمیاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں تقریبا پینتیس لاکھ چھوٹی صنعتوں کو قرضے کے حصول،مارکیٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر سہولیا ت میسر نہیں، ساتھ ہی بلند لاگت پیداوار، ٹیکس سسٹم، توانائی بحران اور لیبر مسائل بھی اہم رکاوٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صور تحال بہتر نہ ہوئی تو یہ شعبہ ختم ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بینک قرضوں کے لئے ایس ایم ای سیکٹر کو ترجیح دیں اور اس شعبے کی ترقی کے لیے قابل عمل منصوبہ بندی کریں