اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے دس ماہ میں گاڑیوں کی درآمدات میں پینتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اکیس کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر ما لیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں ،آل پاکستان موٹر ڈیلزر ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے اپریل دو ہزار پندرہ کے دوران تینتیس ہزارگاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران بائیس ہزاردو سو بیس یونٹس درآمد کیے گئے۔ گا ڑیوں کی درآمد میں پینتیس فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیاجبکہ مقامی گاڑیوں کی فروخت میں تئیس ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ ہوا، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی درآمد بڑھنے کے باعث مقامی گاڑیوں کی فروخت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔حکو مت کوپیٹرول کم خرچ کرنے والی ساڑھے چھ سو سی سی گاڑیوں کی درآمدات کو فروغ دینا چاہیے۔ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر عائد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کیا جائے۔